IQNA

10:48 - June 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507718
تہران(ایکنا) پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء پاکستان نے عوام اور حکومت سے کورونا کے معاملے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں سنجیدگی کی اپیل کی ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ہر انسان کو خود اور دوسروں کو بھی تکلیف سے بچانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو خطرات سے نہ بچانا خودکشی کے مترادف ہے اور دوسروں کو نہ بچانا قتل کے مترادف ہے لہذا حکومت اور عوام اپنا غیر سنجیدہ رویہ ترک کردیں۔

خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس میں تیزی سے اضافہ ہوہا ہے اور اب تک 1688 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

کورونا سے ہلاکتوں کے باوجود پاکستانی شہریوں کی اکثریت اس کے وجود سے انکاری ہے اور اسے یہودیوں کی سازش، حکومتی سازش اور اس طرح کے دیگر جواز پیش کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

23028

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: