IQNA

7:45 - June 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507740
تہران(ایکنا) اسلامی تعاون تنظیم کے مطابق مغربی کنارے کو ضم کرنے کی دھمکی کے حوالے سے تنظیم کا آن لاین ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے مطابق مغربی کنارے کو ضم کرنے کی دھمکی کے حوالے سے سعودی عرب کی صدارت میں تنظیم کا وزراء خارجہ سطح پر ہنگامی آن لاین اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا۔

 

اجلاس میں مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اقدام کا جایزہ لیا جائے گا۔

 

اسلامی تعاون تنظیم جس کا ہیڈکوارٹر جدہ میں ہے اس کا مذکورہ اجلاس کورونا کے پیش نظر آن لاین ہوگا۔

 

قابل ذکر ہے کہ صھیونی رژیم نے کہا ہے کہ اگلے مہنے سے وہ مغربی کنارے کے علاقوں میں اپنی زیرتسلط زمین کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرچکا ہے۔/

3903600

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: