IQNA

14:46 - June 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507814
تہران(ایکنا) اشرف جلالی نے بی بی پاک سیدہ کائنات خاتون جنت کے بارے میں جو کہا یہ معاشرے میں انتشار و فتنہ کا باعث بن رہا ہے

 رکن قومی اسمبلی این اے 147، سید عمران شاہ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آصف اشرف جلالی توبہ کرے ورنہ زبان گتھی سے پکڑ کر الگ کردوں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ”قرآن میں اللہ نبی پاکؐ سے مخاطب ہے کہ میں اپنے نبی سے اے نبی کہہ دیجیے کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے اپنے قرابت داروں سے مودت کے“

اشرف جلالی نے بی بی پاک سیدہ کائنات خاتون جنت کے بارے میں جو کہا یہ معاشرے میں انتشار و فتنہ کا باعث بن رہا ہے، جس ناپاک زبان سے اس نے یہ کلمات کہے میں اس کی وہ زبان کھینچ کر الگ کردینا چاہتا ہوں۔ 

انہوں نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اشرف جلالی سے کہیں کہ وہ توبہ کرےاللہ سے رجوع کرے اور حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا سے معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی نسبت کم ایمان والا ہوں لیکن میری جان بھی ان پر قربان ہے اور اگر اشرف جلالی نے توبہ نہیں کی اور مجھے کہیں مل گیا تو میں اس کے منہ پر جوتی ضرور ماروں گا۔

سید عمران شاہ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پر اصرار دے کر کہا کہ وہ ملک میں انتشار اور فرقہ واریت کو  روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں جذباتی انداز میں کہا کہ وہ خود کورونا کا شکار ہوئے اور اب صحت یاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ نے انہیں دوبارہ زندگی اسی لیے دی کہ میں خاتم النبین کی پاک بیٹی خاتون جنت کی ناموس کے لیے اپنی بات پہچا سکوں۔ 

44865

 

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: