IQNA

11:04 - June 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3507829
تہران(ایکنا) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ریلی شام پانچ بجے نکالی جارہی ہے۔

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سیدہ طاہرہ راضیہ مرضیہ صدیقہ معصومہ ام ابیہا مادر سادات ام الآئمہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخ اشرف آصف جلالی کے خلاف پیروان مولا علی علیہ السلام کی جانب سے پُر امن احتجاج کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں مسجد خاتم الانبیاء تا شہدا چوک میں سیدہ طاہرہ راضیہ مرضیہ صدیقہ معصومہ ام ابیہا مادر سادات ام الآئمہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخ اشرف آصف جلالی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور علما کی جانب سے پُر امن احتجاج کیا گیا ہے جو شام پانچ بجے منعقد کیا جائےگا۔

قابل ذکر ہے کہ حضرت فاطمہ س کی توہین کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں پیروان بیت کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان،اعلیٰ عدلیہ اور ذمہ داران اس گستاخ اشرف جلالی کو گرفتار کرکے کڑی سزا دیں کیونکہ یہ صرف شیعوں کا مسئلہ نہیں بلکہ اس اشرف جلالی نے قرآن مجید،حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے تو جو سزا گستاخ خدا، گستاخ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور گستاخِ قرآن مجید کی ہے وہ سزا اس اشرف جلالی کو فی الفور دی جائے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: