سعودی عرب؛ مقدس مقامات میں داخلہ ممنوع

IQNA

سعودی عرب؛ مقدس مقامات میں داخلہ ممنوع

9:09 - July 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507943
تہران(ایکنا) سعودی حکام کی جانب سے مقدس مقامات «منا»، «مزدلفه» اور «عرفات» میں گیارہ اگست تک حجاج کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے سیکورٹی حکام نے خبر دی ہے کہ حجاج کو منع کیا گیا ہے کہ وہ «منی»، «مزدلفه» اور «عرفات» میں ۱۱ اگست( ۱۲ ذی الحجه) تک داخل نہیں ہوسکتے۔

 

سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر ۱۰ هزار ریال جرمانہ عاید کیا جاسکتا ہے۔

 

سیکورٹی حکام کے مطابق ایک بار جرمانہ ہونے والے شخص نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو اس پر دوبرابر جرمانہ کیا جائے گا۔

 

سعودی وزارت حج نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی جارہی ہے اور اس میں صرف سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراد شرکت کرسکتے ہیں اور باہر سے افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔/

3911191

نظرات بینندگان
captcha