IQNA

8:16 - July 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507953
تہران(ایکنا) حشد الشعبی ترجمان کے مطابق گذشتہ روز سڑک کنارے بم پھٹنے سے چھ اہلکار شہید و زخمی ہوگئے ہیں۔

حشد الشعبی کے ۳۱ ویں بریگیڈ کے میڈیکل ترجمان کا کہنا تھا کہ گشت کے دوران حشد الشعبی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جہاں جزیرہ صلاح الدین میں حشد الشعبی کے دو اہلکار شہید اور چار دیگر زخمی ہوگیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ «ناصر صابر الساعدی» اور «ثائر امیر لازم البدیری» دھماکہ میں شہد ہوگیے ہیں جو گاڑی میں موجود تھے۔

 

حشد الشعبی میڈیکل ٹیم کے ترجمان کے مطابق حادثے میں چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنکو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ جزیرہ صلاح الدین میں سیکورٹی فورسز اور حشد الشعبی نے دہشت گردوں کی پاک سازی کے حوالے سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔/

3911403

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: