یوهان ولفگانگ فون گوئٹے ۲۸ اگست ۱۷۴۹ کو جرمن شہر فرینفکرٹ میں پیدا اور ۲۲ مارچ ۱۸۳۲ کو وایمار میں وفات پاگیے تھے۔ اٹھاروین اور انیسویں صدی کے ادیبوں میں عالمی سطح پر انکو شہرت حاصل ہے۔ جرمنی کے گوئٹے، برطانیہ کے شکسپیر ، یونان کے هومر اور اٹلی کے دانٹه یورپ کے معروف ترین ترین ادیبوں میں معروف ہیں۔
فُطرُس میڈیا (اسلامی شیعہ ملٹی میڈیا ٹیم) ، «گوئٹہ فاونڈیشن» اور «یونیسکو» کے تعاون سے ایک ریسرچ ورک میں «دیوان غربی شرقی» دریافت اور مکمل کیا گیا ہے جس کو مغرب و مشرق میں ثقافتی پل قرار دیا جاسکتا ہے۔
اس دیوان میں «علی ولی الله» کی عبارت گوئٹے کے قلم سے اس قدر زیادہ لکھا گیا ہے گویا وہ اس عبارت کو لکھنے کی مشق کررہے تھے۔
فطرس میڈیا «برنارڈ فیشر» گوئٹے فاونڈیشن کے سربراہ، فارسی محقق«رضا بیات» جرمن محقق «آنی ماری شیمل» نے ان خطوط کی صحت کا مطالعہ اور تصدیق کی ہے۔
بعض عبارات قرآنی بھی ہے جنپر «بسم الله الرحمن الرحیم» اور سورہ ناس کی بعض آیات درج ہیں./