’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوگئیں‘ شیخ رشید

IQNA

’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوگئیں‘ شیخ رشید

16:08 - August 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3508074
تہران(ایکنا) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہوچکی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ کل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب جائیں گےجو تھوڑا  فرق رہ گیا تھا وہ بھی دور ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے اچھی خبریں آئیں گی، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کہ مریم نواز کی نیب پیشی پر پورے پاکستان سے پتھراؤ گروپ لایا گیا، مریم نواز شہباز شریف کو وہیں تک پہنچانا چاہتی ہیں جہاں آج نواز شریف ہیں، اس کا مقصد اپنے کیس سے توجہ ہٹانے کے اور کچھ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان صاحب جاگتے رہیں، ان کوصرف این آر او چاہیے، اے پی سی کی تاریخ ہی نہیں آکر دے رہی، اپوزیشن اپنے کیسزسے جان چھڑانا چاہتی ہے، مولانا فضل الرحمان پہلے بھی اپوزیشن کے ہاتھوں استعمال ہوچکے ہیں، اپوزیشن کوئی تحریک نہیں چلارہی لہٰذا  عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

اس سے قبل لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ابھی تو عثمان بزدار سے کوائف مانگے گئے ہیں، ابھی اُن پر الزام نہیں لگا۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے، عمران خان کے 3 سال مکمل ہونے تک ملک معاشی طورپر مضبوط ہوجائےگا۔ 

228773

نظرات بینندگان
captcha