مسجد النبی‌(ص) کلاسز آن لائن منعقد

IQNA

مسجد النبی‌(ص) کلاسز آن لائن منعقد

7:40 - September 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508188
تہران(ایکنا) مسجد النبی‌(ص) کالج کی کلاسز کورونا کے پیش نظر آن لائن منعقد ہوں گی۔

مکہ نیوز کے مطابق سال ۱۴۴۲ هجری کیے تعلیمی سال میں مدینہ کے مسجد‌النبی کالج کی کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی جنمیں اس سال اب تک ۴۴۲ طلباء اور طالبات نام لکھوا چکی ہیں۔

 

کورونا وائرس کی وجہ سے حرمین شریفین کے متولی اور کالج انتظامیہ کے سربراہ «عبدالرحمن السدیس» کے مطابق کالج کے ابتدائی سات ہفتوں تک کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی۔

 

کالج چانسلر«عاید الیوبی» کا کہنا تھا: کالج کے ٹیکنکل اور انفارمیشن برانچ تمام سہولیات فراہم کریں گے اور کلاسز Zoom)  پر منعقد کی جارہی ہیں۔

 

مسجد النبی‌(ص) اسلامی کالج سال ۲۰۱۰ سے کام شروع کرچکا ہے. کالج کی کلاسز کمروں اور مسجد النبی کے صحن میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں ہر عمر کے افراد داخلہ لے سکتے ہیں۔

 

اس کالج میں فقه و شریعت اسلامی، علوم قرآنی، سنت نبوی، زبان عربی اور عقاید پڑھائے جاتے ہیں۔

 

طلباء علوم قرآنی، الهیات، علوم سنت، عقاید اور عرعبی زبان میں داخلہ لے سکتے ہیں جبکہ طالبات صرف الهیات میں نام لکھوا سکتی ہیں۔/

3921810

نظرات بینندگان
captcha