سوئیڈن کے شہر مالمو میں قرآن سوزی پر شیعہ الاینس کا رد عمل

IQNA

سوئیڈن کے شہر مالمو میں قرآن سوزی پر شیعہ الاینس کا رد عمل

7:43 - September 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508189
تہران(ایکنا) مالمو میں شدت پسند گوروں کی جانب سے قرآن سوزی پر امام علی(ع) اسلامی مرکز اور شیعہ الائنس نے مذمتی بیان جاری کردیا۔

 

imamalicenter.se، کے مطابق اسٹاک ہوم میں امام علی(ع) اسلامی مرکز اور شیعہ الائنس کے بیان میں کہا گیا ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 

امام علی(ع) اسلامی مرکز اور شیعہ الائنس مالمو شہر میں قرآنی سوزی کے واقعات اور بارہ ستمبر کو دوبارہ اس کوشش کو مانیٹر کررہا ہے ۔

 

شدت پسندوں نے دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ اقدام کیا ہے۔

 

ھم نے ان دنوں میں اپنے تحفظات اور شکایات وزارت ثقافت، مذہبی امور، پولیس اور وزارت خارجہ سمیت تمام اداروں تک پہنچا دیا ہے۔

 

ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان واقعات کو روکنے کے حوالے سے ہر کوشش سے گریز نہیں کریں گے. ھم تمام خواہران و برادران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہوشیاری سے ان مسایل کا مقابلہ کریں اور کسی طرح دشمن کے ہاتھ بہانہ فراہم نہ کریں.

 

امام علی(ع) اسلامی مرکز اور شیعہ الائنس تمام مسلمانوں اور سوئیڈن میں شیعیان اهل بیت (ع) کے حقوق کا خدا پر توکل کرتے ہوئے دفاع کرتے رہیں گے اور تمام خدمات کے لیے آمادہ ہیں۔/

921706

نظرات بینندگان
captcha