پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں سر عام تکفیری نعرے

IQNA

پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں سر عام تکفیری نعرے

7:36 - September 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3508202
تہران(ایکنا) کراچی میں سر عام ایک مسلک کے خلاف کفریہ نعروں نے گرے لسٹ کی تلوار دبے پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔

شان صحابہ کے دعویداروں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں امام بارگاہوں پر پتھراو ، دیواروں پر تکفیر کے نعرے اور سر عام شیعہ کافر کے نعروں کی بھرپور مذمت۔

کراچی شاہراؤں پر قومی ایکشن پلان کا جنازہ نکال دیا گیا ۔

شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی کا کراچی میں نکالی جانے والی ریلی میں تکفیری نعروں پر ریاست کی کارکردگی پرسوالیہ نشان کا انتباہ۔

انکا کہنا تھا کہ ریاست کی موجودگی ایسے شدت پسند دہشت گردوں نے سر عام شیعہ کافر کے نعرے لگائے جو اس سے پہلے فورسز اور شیعہ و سنی افراد کو بارہا دہشت گردی کا نشانہ بناچکے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ زیارت عاشورا ہمارے عقیدے کا حصہ ہے اور اس پر کس صورت پچھے نہیں ہٹ سکتے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک دوبارہ افراتفری میں جاسکتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha