«تاج محل» کا دروازہ کھول دیا گیا

IQNA

«تاج محل» کا دروازہ کھول دیا گیا

8:48 - September 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3508243
تہران(ایکنا) انڈین حکومت نے چھ مہینے کی بندش کے بعد اسلامی ورثہ اور تفریحی محل کو کھولنے کا اعلان کردیا۔

انڈین حکومت بھی زندگی کو رواں دواں کرنے کے لیے اقدامات شروع کررہی ہے اور اسی حوالے سے گذشتہ روز معروف اسلامی اور تفریحی مقام تاج محل کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

امریکہ کے بعد کورونا اموات اور بیمار کے حوالے سے انڈیا کا دوسرا بڑا متاثرہ ملک شمار ہوتا ہے۔.

 

ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ آبادی والے ملک انڈیا میں ۴۔۵ ملین کورونا مریض کنفرم ہوچکے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک لاکھ افراد کورونا کی وجہ سے اموات سامنے آرہی ہیں۔

 

مارچ میں قرنطینہ کے بعد جہان کروڑوں لوگ بیکار ہوچکے تھے مودی نے سخت قرنطینے سے انکار کردیا کہ اس سے اقتصادی مسائل پیدا ہوررہے ہیں۔

 

حالیہ مہینے میں ہوائی جہاز اور ٹرین کے علاوہ دیگر سفر کے زرائع کو کھولا گا ، ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت دی گیی ہے اور اب تاج محل کھولنے کا اعلان ہوا ہے۔

تاہم حکام نے تاکید کی ہے کہ تاج محل میں ایس او پیز پر عمل کے ساتھ داخلہ ممکن ہوگا اور روزانہ محدود پیمانے پر سیاحوں کو وزٹ کی اجازت دی جائے گی اور صرف پانچ ہزار افراد ایک دن میں اس مقام کی سیر کرسکتے ہیں جبکہ عام دنوں میں یہاں بیس ہزار افراد ایک دن میں وزٹ کرتے تھے۔

 

تاج محل کے اندر آتے ہوئے ٹمپریچر لازم چیک کرانا بھی ضروری اعلان کیا گیا ہے۔

 

تاج محل دنیا کے بہترین سیاحتی مراکز میں شمار ہوتا ہے جو آگرہ سے دو سو کیلومیٹر کے فاصلے پر جنوبی دہلی میں واقع ہے اور اس کو دنیا کے عجائبات میں قرار دیا گیا ہے۔

 

اس محل کو شاہ جھان کے حکم پر انکی ایرانی اھلیہ ممتاز محل کی یادگار کے طور پر تعمیر کیا گیا جو سال ۱۶۳۲ کو ایک جنگی سفر کے دوران اولاد کی پیدایش کے موقع پر فوت ہوگئی تھی۔ بعد میں شاہ جہاں کو بھی یہی دفن کیا گیا۔

 

ایرانی و ھندی طرز تعمیر کے شاہکار محل کی تعمیر میں ۲۰ هزار کاریگروں نے ایرانی انجنیر احمد لاهوری اور انکے بھائی حمید لاهوری کی رھنمائی میں کام کیا ہے۔

 

تاج محل کو سال ۱۹۸۳ میں یونیسکو نے انڈیا میں اسلامی آرٹ کے حوالے سے تاریخی ورثہ قرار دیا۔/

3924334

نظرات بینندگان
captcha