فلسطین نے عرب لیگ کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کردیا

IQNA

فلسطین نے عرب لیگ کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کردیا

7:57 - September 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508248
تہران(ایکنا) فلسطین نے امارات و بحرین کے صیھونی رژیم سے تعلقات پر احتجاجا عرب لیگ کی ریاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

فلسطین نے امارات اور بحرین کے صیھونی رژیم سے تعلقات استوار کرنے اور اس سازش کی مخالفت  کے خلاف عرب لیگ کی ریاست سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 

فلسطین کے وزیر خارجہ «ریاض المالکی»، رام‌الله میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس اقدام کو اس وقت اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا جب اس لیگ نے  امارات و بحرین کی  اسرائیل سے دوستی کی حمایت کا اعلان ہوا۔

 

انکا کہنا تھا: بعض ممالک درپردہ اس سازش کے حامی ہیں اور انکے ایماء پر اس لیگ نے اس معاملے اور سازش کی مخالفت نہیں کی بلکہ الٹا حمایت کردی، البتہ ہم عرب لیگ سے باہر نہیں نکلیں گے۔

 

عرب لیگ کا اجلاس ستمبر میں ہوا جسکی صدارت کررہا تھا تاہم بعض عرب ممالک کی پشت پناہی کی وجہ سے صیھونی رژیم سے تعلقات کی مخالفت کے حوالے سے قرار داد جاری نہ ہوسکی۔

 

امارات و بحرین کے وزراء خارجہ نے گشتہ ہفتے کو وائٹ ہاوس میں دوستی کے معاہدے پر دستخط کیا۔/

3924648

نظرات بینندگان
captcha