IQNA

7:14 - November 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508432
تہران(ایکنا) جشن میلاد النبی (ص) بوسنیا کے فارسی کالج کے تعاون سے سارایوو میں منعقد ہوا۔

بوسنیا کے فارسی کالج اور کمپلیکس کے تعاون سے رسول اکرم (ص) کی ولادت اور ھفتہ وحدت کی مناسبت سے ادارے کے شعبہ دارالقرآن کے تعاون سے جشن میلاد منایا گیا۔

 

جشن میلاد گذشتہ روز کالج کے ہال میں منایا گیا اور اس موقع پر رسول اکرم (ص) کے عنوان سے پینٹنگ نمایش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

 

پروگراموں میں کھیل کے مقابلے، تحریری مقابلہ، قرائت و حفظ قرآن کے مقابلے بھی شامل تھے جن میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ بوسنیا میں ہر سال میلاد النبی کا جشن خاص جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جہاں پروگراموں میں لوگ رسول اکرم (ص)  اور انکی آل (ع)  سے عشق و عقیدت کا اظھار کرتے ہیں۔/

3932396

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: