IQNA

17:20 - November 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3508452
جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمٰن کو مختلف مقدمات میں پہلے ہی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

عدالت نے کالعدم تنظیم کے جن رہنماؤں کو سزائیں سنائیں، ان میں پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو 16، 16 سال قید جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کے سامنے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے درج مقدمہ نمبر 89/19 اور 90/19 کی سماعت ہوئی۔

جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروانے اور جرح مکمل ہونے کے بعد مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جبکہ نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی جانب سے جرح کی جارہی ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمٰن کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

 

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان پر دہشت گروں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل 13 اگست 2020 کو لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور زمینوں پر قبضے کے کیس میں جماعت الدعوۃ کے 2 رہنماؤں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے تھے۔

 

عدالت عالیہ کے جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس وحید خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ عبدالرحمٰن مکی اور حافظ عبدالسلام کی سزاؤں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

 

اس سے قبل 18 جون کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیسز میں جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو سزا سنائی تھی۔

 

یہ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے 2015 میں مذکورہ مجرمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشنز 11-ایف(2)(5)(6)، 11-ایچ(2)، ایچ-آئی، 11-این اور جے-2 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

 

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل 12 فروری 2020 کو اے ٹی سی نمبر ایک نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حاٖفظ محمد سعید اور ملک ظفر اقبال کو 5، 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

1145963

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: