‌ ایران - آذربایجان میں میں روابط بڑھانے پر تاکید

IQNA

‌ ایران - آذربایجان میں میں روابط بڑھانے پر تاکید

7:58 - November 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3508496
تہران(ایکنا) باکو میں ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر نے اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات میں اسلامی شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔

باکو میں ایرانی ثقافتی سفیر قربانعلی پورمرجان، نے اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر شیرین‌اف، سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

 

عاقل شیرین‌اف نے دو طرفہ تعلقات پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے فارسی زبان کی کلاسز بھی شروع ہوگی۔

 

جمهوری آذربایجان کی اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر عاقل شیرین‌اف نے کہا کہ یونیورسٹی میں تین علمی میگزین شائع ہوتے ہیں اور ہمیں خوشی ہوگی کہ ایرانی محققین اس رسالے میں آرٹیکل ارسال کریں۔

 

پورمرجان نے بھی ایرانی یونیورسٹیوں کی صورتحال سے شرین اف کو آگاہ کیا اور دوطرفہ علمی و ثقافتی امور میں تعاون پر تاکید کی۔.

 

جمهوری آذربایجان کی اسلامی یونیورسٹی

اسلامی یونیورسٹی سال ۲۰۱۸ کو آذرباِئیجان کے صدر الهام علی اف پر قایم کی گیی جس کا مقصد اسلامی تعلیمات کی ترویج بتائی جاتی ہے۔

 

شرین اف کے مطابق اس یونیورسٹی میں مخلتف مضامین میں کورسز موجود ہیں اور چانسلر کا انتخاب صدر کے حکم سے ہوتا ہے۔

 

اسلامی یونیورسٹِی میں پی ایچ ڈی دو شعبوں میں کرائی جاتی ہے جس میں اسلام شناسی اور فلسفہ شامل ہیں جب کہ ایم فل پانچ سبجیکٹ میں ہوتا ہے جنمیں اسلامی شناسی، اسلامی نفسیات، اسلامی سوشیالوجی ، فلسفہ دین اور تاریخ مذاہب شامل ہیں۔/

3935309

نظرات بینندگان
captcha