نسلی پرستی کا خاتمہ، جوبائیڈن سے مطالبہ

IQNA

نسلی پرستی کا خاتمہ، جوبائیڈن سے مطالبہ

8:00 - November 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3508497
تہران(ایکنا) امریکی انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے والے مسلمانوں کو توقع ہے کہ جوبائیڈن نسلی امتیاز کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا۔

امریکی انتخابات میں جو بایڈن کی کامیابی کے بعد مسلمان رکن کانگریس ایلهان عمر نے اپنے باپ جو حال ہی میں وفات پاچکے ہیں انکو خطاب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے: «الحمدلله. بابا، وہ (ٹرمپ) ہار گیا؛ اگرچہ افسوس ہے کہ آپ موجود نہیں تاکہ اس موقع کو دیکھتے مگرہم خوش ہے کہ تاریک سایہ ملک سے چھٹ گیا.»

 

جوبائیڈن کی کامیابی کے ساتھ ہی مسلمانوں نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ ٹرمپ کے دور میں نسلی امیتاز اور تعصب کا دور دورہ چل رہا تھا اور اب انہیں توقع ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔

 

جوبائیڈن کو احساس کرنا ہوگا مسلمانوں نے حساس ریاستوں جیسے پنسیلوانیا، جورجیا اور میشیگان میں اہم ترین کردار ادا کیا اور اسلامی کونسل کے مطابق ۸۴ فیصد مسلمانوں نے ووٹ کاسٹ کیا جنمیں  ۷۰ فیصد نے جوبائیڈن کو ووٹ دیا۔

 

جوبائیڈن نے الیکشن مہم میں مسلم ووٹ کے لیے کافی تک و دو کی اور وعدے وعید کیے اور اب انکا امتحان ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کیسے کرتا ہے۔

 

اوباما دور میں جوبائیڈن نائب صدر تھا جب ایک طرف اوباما مسلم حقوق کی بات کرتا تو دوسری طرف اسی دور میں مسلم ممالک میں پانچ سو سے زائد ڈرون حملے ہوئے اور پانچ مسلم ممالک کے باشندوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا قانون اسی وقت پاس کرایا گیا جس کو بعد میں ٹرمپ نے مزید سخت کیا، اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جوبائیڈن ان مشکلات کا حل نکال سکتے ہیں؟

نسلی پرستی کا خاتمہ، جوبائیڈن سے مطالبہ

مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سیاہ فاموں اور دیگر اقلیتّوں کے مسائل اور حقوق کی مشکلات موجود ہیں جنکو توقع ہے کہ اب ان مسائل کے حل کی کوشش ہوگی ۔

 

اسلامی کونسل نے مسلمانوں کے ذیل مطالبات کو پیش کردیا ہے:

 

۱- مہاجرت کے حوالے سے نسلی امیتاز کا خاتمہ

۲- مقامی سطح پر ہر قسم کے تشدد کی لازمی رپورٹ

۳- قانون اساسی میں ذکر شدہ حقوق کا احیاء، اسکولوں اور عوامی مقامات میں

۴- اسلامی پروگراموں کی حمایت

۵- سرکاری عہدوں میں مناسب نمایندگی

۶- سیکورٹی امور میں تعصب کا خاتمہ

3935157

نظرات بینندگان
captcha