بامیان؛ دھماکوں میں درجنوں ہلاک و زخمی

IQNA

بامیان؛ دھماکوں میں درجنوں ہلاک و زخمی

8:35 - November 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3508539
تہران(ایکنا) افغانستان کے صوبہ بامیان میں دھماکوں میں کم از کم چودہ ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغانی صوبہ بامیان میں دو مسلسل دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چودہ افغان شہری کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ طالبان نے دھماکوں سے لاعلمی کا اظھار کیا ہے۔

 

بامیان پولیس چیف «زبردست صفایی» کے مطابق دونوں بم مین بازار سڑک کنارے نصب کیے گیے تھے جن سے بارہ افغان شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اکثر ہلاک و زخمی افراد ہوٹل یا بازار آنے والے افراد تھے۔

 

کوہستانی اور دشوار راستوں کی وجہ سے بامیان شہر کو پرامن علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے اور یہاں پر اکثر افراد قوم هزاره شیعہ سے تعلق رکھتے ہیں ، طالبان دور میں یہاں قتل عام کیا گیا تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق گذشتہ نو مہینے میں چھ ہزار افغان شہری حکومت اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔/

3937247

نظرات بینندگان
captcha