مصری قاری؛ قطرقرآنی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی

IQNA

مصری قاری؛ قطرقرآنی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی

7:28 - November 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508556
تہران(ایکنا) قطر کے «تیجان النور» قرآنی مقابلوں میں مصری قاری عبدالرزاق الشهاوی نے حفظ و تلاوت میں دوم پوزیشن حاصل کیا۔

مصری پروگرام «صبح بخیر مصر» میں مصرکے قاری عبدالرزاق الشهاوی نے پہلا مقام حاصل کیا تھا جنہوں نے اب قطر کے «تیجان النور» قرآنی مقابلوں میں حفظ و تلاوت میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.

 

ٹیلی ویژن قرآنی مقابلوں میں دوسری پوزیشن لینے والے عبدالرزاق الشهاوی نے خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ «تیجان النور»  میں دنیا کے مختلف ممالک سے قرآء شریک ہوئے تھے جس میں انکی دوسری پوزیشن آئی ہے۔

 

الشهاوی کے مطابق اس سے پہلے بھی وہ ان مقابلوں میں حصہ لیتے آرہے ہیں تاہم اس بار انہوں نے غلطیوں سے سبق سیکھ کر کوشش کی اور اب وہ دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا ہے۔

 

الشهاوی کے مطابق مصر اور الازھر کے مختلف قرآنی مقابلوں میں بھی وہ متعدد بار پوزیشن ہولڈر رہ چکا ہے۔

 

الشهاوی کا کہنا تھا: ۴ سال کی عمر سے انہوں نے حفظ شروع کیا اور آٹھ سال میں حفظ مکمل ہوا جبکہ صوت کے شعبے میں بھی انہوں نے کام کیا ہے۔

قرآنی مقابلہ «تیجان النور» قرآنی صلاحیتوں کو ڈھونڈنے کے لیے مقابلہ کیا جاتا ہے جو قطر کے چینل «ج» کی جانب سے جوانوں کے درمیان منعقد ہوتا ہے۔

 

قطری چینل «ج» کی جانب سے قرآنی مقابلوں کا مقصد بچوں کو حفظ و تلاوت قرآن کی ترغیب دینا، انکی حوصلہ افزائی اور عربی زبان کی ترویج بتایا جاتا ہے۔/

3937865

نظرات بینندگان
captcha