مائیکل آنفرے کی ٹی وی ٹاک میں یورپی تہذیب و ثقافت پر کڑی تنقید

IQNA

مائیکل آنفرے کی ٹی وی ٹاک میں یورپی تہذیب و ثقافت پر کڑی تنقید

13:59 - November 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508565
مسلمانوں کے پاس اخلاقیات اور(انسانی) وقار ہے اور ہم اس وقار کو کھو چکے ہیں

فرانس کے  مشہور فلسفی رائٹر اور تجزیہ نگار مائیکل آنفرے  ٹی وی ٹاک میں یورپی تہذیب و ثقافت پر کڑی تنقید  کرتے ہویے کہتا ہے کہ مسلمانوں کے پاس اخلاقیات اور(انسانی) وقار ہے اور ہم اس وقار کو کھو چکے ہیں

میرے خیال میں مسلمانوں نے ہمیں یہ سبق سیکھایا ہے اوروہ اس میں حق بجانب بھی ہیں اور یہ سبق مادیات کو لیکرمحاذ آرائی سے عبارت ہے ،ان کے بارے میں ہماری رائے کچھ بھی ہو لیکن ان کے پاس ایک اعلی مثال موجود ہے ،وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں آفاق کو فتح کیا جاسکتا ہے ۔میں اس نئی نسل کی بات نہیں کررہا جو ایک قسم کا مکسچر ہے (یعنی فکر سوچ کلچرل کے اعتبار سے)

مائیکل آنفرے کی ٹی وی ٹاک میں یورپی تہذیب و ثقافت پر کڑی تنقید

ان کے آفاق (یعنی مقصد حیات) صرف موبائل فونز،آٹومیٹک گاڑیوں اور اس قسم کی چیزوں پر جاکر ختم نہیں ہوتا بلکہ ان کے پاس روحانیت ہے ،اخلاقیات ہیں،اور اخلاقی قدروں کی پاسداری کا احساس ہے ۔

وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں شرمندہ ہونا چاہیے کیونکہ ہم عمر رسیدہ افراد کو اولڈ ہاوسز بھجتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ جنسی تعلقات جس کسی کے ساتھ بھی اور جیسے بھی ہوسکتے ہیں

خواتین کو لیکر کسی قسم کی عزت یا تعظیم والی چیز کے قائل نہیں ،مطلب بات ٹھراو کی نہیں بلکہ کرامت و عزت کی ہے کیونکہ ان کے پاس باشرف اخلاقیات ہیں اور ہم ان اخلاقیات کے فقدان کا شکار ہیں ہمارے پاس شرعزت و آبرو کا مفہوم باقی نہیں رہا ہے

واضح رہے کہ مائیکل آنفرے پچاس سے زائد کتابوں کا مصنف بھی  ہے

انہوں نے اس سے قبل  مغربی دنیا کو ملکوں پر جنگیں مسلط کرنےپربھی  موردالزام ٹھہرایا ہے ،وہ کہتا رہتا ہے کہ مسلمانوں کی سرزمین پر بمباری کی ، ان کے بچوں کودربدر کردیا ، ان کے نبی ص کی توہین کی گئی اور غلظ تصویر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسے میں احمقوں کے علاوہ کون دوستی کرے گا تمہیں خود پرنہیں ہنسنا چاہیے.

نظرات بینندگان
captcha