
برگن کے مئیر نے مسجد برگن میں کورونا کے دوران خدمات انجام دینے پر مسجد کے اراکین کو ایوارڈ سے نوازا.
ایوارڈ میں ۵۰ هزار کرون (۵۶۸۱ امریکی ڈالر) کی رقم شامل تھی جنکو آن لائن تقریب میں مسجد کے اراکین کو پیش کیا گیا۔
بِرگن سٹی کے مئیر نے تقریب سے خطاب میں کہا: مذکورہ مسجد نے کورونا کے دوران اقلیتوں میں کورونا آگاہی سے متعلق بہترین انداز میں کردار ادا کیا۔
مسجد برگن، برگِن میں مسلمانوں کے برے اداروں میں شمار ہوتا ہے. یہ شهر جنوب مغربی ناروے میں واقع ہے اور اسکی آبادی ۲۸۰ هزار بتائی جاتی ہے جہاں ۳,۳ فیصد (تقریباً ۹.۲ هزار) مسلمان بھی ان میں موجود ہے۔/