چین میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

چین میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد

7:33 - December 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508603
تہران(ایکنا) پیکن میں ایرانی طلبا کا قرآنی مقابلہ ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد ہوا۔

ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق چین میں ایران کے ثقافتی سفیرعباس علی وفائی کا اس بارے میں کہنا ہے: چین میں مقیم ایرانی طلبا کے درمیان قرآنی مقابلہ طلباء الاینس کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

 

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں میں چین کے مختلف شہروں جیسے (پکن، هانگژو، ووهان، ژنگژو، شنزن، لنجو، نانجینگ، جینان، دالیان، هانجو، شانگهای) سے طلبا کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 

وفایی کا کہنا تھا: چین میں مقیم ایرانی طلبا قرآت  و ترتیل کے مختلف کیٹگریز میں شریک تھے جبکہ قرآنی فھمی اور طلبا پر قرآنی اثرات کے عنوان سے تحریری مقابلہ بھی شامل تھا جنمیں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے۔

 

انکا کہنا تھا: ترتیل و تلاوت میں لازم تھا کہ شرکاء ایک مخصوص آیت کی ویڈیو فائل بنا کر بھیج دیتے جہاں ماہرین قرآن انکی تلاوت سن کر فیصلہ کرتے۔

 

چین میں ایرانی ثقافتی سفیر کا کہنا تھا: ترتیل میں خواتین شعبے میں ایک خاتون کے ٹاپ پوزیشن کی حقدار قرار دیا گیا جبکہ تحریری مقابلے میں تین شرکاء کو انعامات دیے گئے۔

 

انکا کہنا تھا: قرآنی فھمی کے مقابلے میں پچاس سوالات پوچھے گیے تھے جسمیں ۸۰ فیصد نمبر کرنے والے کو پہلی پوزیشن دی گئی اور ستر سے اسی فیصد نمبر لینے والوں میں سے پندرہ کو انعامات دیے گئے۔/

3939795

نظرات بینندگان
captcha