یہودیوں نے جشن «حنوکا» برج خلیفه میں منایا

IQNA

یہودیوں نے جشن «حنوکا» برج خلیفه میں منایا

8:00 - December 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3508620
تہران(ایکنا) امارات سے دوستی کے بعد یہودی جشن «حنوکا» رسمی طور پر برج خلیفه میں یہودی رسومات کے ساتھ منایا گیا۔

گذشتہ روز «عید حنوکا» یہودی مقدس دن کے حوالے سے بڑا شمع جسکو «منورا» کہا جاتا ہے برج خلیفہ کے سامنے روشن کردیا گیا ہے۔

 

امارات میں مقیم صیھونی آباد کاروں اور دیگر یہودی شخصیات نے یادگاری فوٹو بھی کھینچوائے۔

یوروشیلم پوسٹ لکھتا ہے : «ایشای لاپیدوٹ، اسرائیلی سنگر نے کنسرٹ میں فن کا اظھار کیا اور ایک تاریخی تقریب تاریخ میں رقم ہوگئی».

 

یہ پروگرام امارات میں یہودی خاخام لیوی ڈوچمن، کی جانب سے منعقد کیا گیا جو گذشتہ چھ سالوں سے دبئی میں حنوکا جشن مناتا ر ہا ہے۔

 

ڈوچمن نے تقریب سے خطاب میں کہا: «جشن حنوکا کا پیغام تاریکی پر نور کا غلبہ ہے اور امارات نے یہ نور روشن کردیا ہے».

 

یہودی روزنامے کے مطابق امارات کے مختلف علاقوں میں جشن‌ حنوکا کے حوالے سے دیگر پروگرامز اور کنسرٹ بھی منعقد ہوں گے۔

 

ستمبر سے امارات- اسرائیل تعلقات بحالی کے بعد سے مختلف رسمی اور غیر رسمی پروگرامز منانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔/

3940598

نظرات بینندگان
captcha