IQNA

6:34 - December 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508646
تہران(ایکنا) افغان وزارت دفاع کے مطابق غزنی کے شہر «گیلان» میں قرآنی محفل میں دھماکے سے کم از کم پندرہ جان بحق ہوگیے۔

افغانستان کے شہر غزنی  میں ختمِ قرآن کی محفل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔

 

افغان وزارت داخلہ کےمطابق بم دھماکا غزنی کے ضلع گیلان میں ہوا جہاں ایک گھر میں نماز جمعہ کے بعد قرآن خوانی کی محفل جاری تھی۔

 

رپورٹس کے مطابق گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق جب کہ 20زخمی ہوگئے۔

 

بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

3941802

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: