IQNA

15:10 - December 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508653
چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ 'الحمداللہ آپ سب محبینﷺ کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ مکمل صحتیابی کے لیے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔

واضح رہے کہ معروف اسکالر مولانا طارق جمیل میں 14 دسمبر کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا مثبت آیا ہے۔

معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں اور تمام عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف ترین علما میں شمار کیا جاتا ہے جنکے لاکھوں عقیدت مند ملک کے باہر بھی موجود ہیں۔

238024

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: