پاکستان، سانحہ مچھ کے خلاف ہندوستان میں احتجاج

IQNA

پاکستان، سانحہ مچھ کے خلاف ہندوستان میں احتجاج

9:02 - January 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3508749
تہران(ایکنا) ہزاروں ہندوستانی مسلمانوں نے داعش کے ہاتھوں شیعہ مومنین کے قتل پر احتجاج کیا۔

انجمن شیعه اور شیعہ علما کونسل  «الصفا» کے تحت دهلی میں ہزاروں نمازیوں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں شیعیان علی کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے۔

 

مولانا محسن تقوی، امام جمعه جامع مسجد دروازه کشمیر دهلی نے خانوادہ شہدا کو تسلیت پیش کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹے۔

 

مولانا جانان اصغر مولایی شیعہ علما کونسل کے رھنما نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل شیعوں کا قتل ہورہا ہے اور موجودہ حکومت بھی تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔

 

مولانا میرزا عمران علی نے بھی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 

شیعہ علما کونسل کے مولانا جلال حیدر نقوی نے کانکنوں کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو خصوصی خط لکھ رہے ہیں۔

 

سرحدی شہر کارگل میں بھی شیعہ قتل کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے۔

 

مدرسه اثناعشریه کارگیل کے حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی کی قیادت میں ریلی نکالی گیی جہاں مظاہرین نے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

 

قابل ذکر ہے کہ مچھ میں داعش نے گیارہ شیعہ مزدوروں کے گلے کاٹ کر انہیں شہید کردیا تھا۔/

3946547

نظرات بینندگان
captcha