فرانس میں مذہبی انتہا پسندی کےخلاف نیابل منظور

IQNA

فرانس میں مذہبی انتہا پسندی کےخلاف نیابل منظور

11:19 - February 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3508917
تہران(ایکنا) فرانس کی قومی اسمبلی نے مذہبی انتہا پسندی کےخلاف نیابل منظورکرلیا جس کا مقصد فرانس کی بنیادی اقدار آزادی اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا ، کنوارپن ٹیسٹ اور جبری شادی کو روکنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل میں پرتشدد کارروائیوں ، مذہبی ایسوسی ایشنز کی سخت نگرانی  اور مرکزی دھارے میں شامل اسکولوں کے بچوں کو اسکولوں سے باہر تعلیم دلانے کے عمل کی پابندی شامل ہے۔

فرانس کی قومی اسمبلی نے نیا بل 151 کےمقابلے میں 347 ووٹوں سے بل منظور کیا ہے۔

 

بل کو قانون بنانے کے لیے اب سینیٹ میں پیش کیاجائےگا جہاں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کی وجہ سے بل کی منظوری میں حکومت کا مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

245360

نظرات بینندگان
captcha