ترکی؛ معروف قرآنی عالم دین دار فانی سے رخصت

IQNA

ترکی؛ معروف قرآنی عالم دین دار فانی سے رخصت

12:23 - February 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3508929
تہران(ایکنا) قرآنی عالم اور حدیث شناس محمد امین ساراچ کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیے۔

ترک میڈیا کے مطابق قرآنی عالم اور حدیث شناس محمد امین ساراچ کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز انتقال کرگیے۔

علم حدیث اور حافظ کل قرآن اسی سالہ عالم ترکی کے شمالی صوبے توکات میں پیدا ہوئے تحے جنہوں نے چھ سال کی عمر سے قرآنی تعلیمات پر کام شروع کیا اور جلد ہی حفظ قرآن میں کامیاب ہوئے۔

 

سال ۱۹۴۳ میں مزید تعلیمات کے لیے وہ استنبول گیے جہاں سے اعلی تعلیمات نے انہیں راہی مصر کیا اور وہاں پر انہوں نے علم حدیث پر کام کیا۔

 

امین ساراچ  ۶۵ سال تک مسجد فاتح میں تفسیر، حدیث اور فقه کی تدریس کی اور سینکڑوں طلبا کی تربیت کی۔

 

ترک صدر طیب اردوگان، وزیر صحت فخرالدین کوجا (Fahrettin Koca)، عدالت پارٹی کے رھنما نعمتان کورتولموش اور دیگر اعلی حکام نے اس عظیم شخصیت کے اتنقال پر تعزیتی پیغامات جاری کیے۔/

3955022

نظرات بینندگان
captcha