وزیراعظم کی رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر و افطار کے انتظامات کی ہدایت

IQNA

وزیراعظم کی رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر و افطار کے انتظامات کی ہدایت

14:54 - March 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509063
وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر و افطار کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کے تحت سحر وافطار کا بہترین بندوبست کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید کو اسلام آباد کی جی نائن کی پناہ گاہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی جس پر فیصل جاوید نے پناہ گاہ میں مستحقین اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

249459

نظرات بینندگان
captcha