کینیڈا؛ مسلمانوں نے نادرست معلومات کی مذمت کردی

IQNA

کینیڈا؛ مسلمانوں نے نادرست معلومات کی مذمت کردی

7:49 - April 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3509086
تہران(ایکنا) کینیڈا کی مسلم کونسل (NCCM) نے «انٹاریو» کے حکام سے مطالبہ کیا کہ نصاب میں موجود نادرست مواد درست کیا جائے۔

عربی اناطولیہ نیوز کے مطابق  کینیڈا کی مسلم کونسل (NCCM) نے ایک بیان میں انٹاریو کے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ بچوں کی کتب میں موجود نامناسب مضامین کی اصلاح کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  «انٹاریو» آن لائن اسکول میں اسلام اور حضرت محمد (ص) بارے نادرست نصاب یا مضامین پڑھایا جاتا ہے۔

کینیڈین مسلم کونسل (NCCM) نے مزید تاکید کی ہے: «ھم سب جانتے ہیں کہ اسکولوں میں بعض اوقات ٹیچرز جان بوجھ کر اسلام اور رسول اکرم کے حوالے سے نادرست الزامات اور مسائل طلبا کو پیش کرتے ہیں».

3962109

 

نظرات بینندگان
captcha