الکوثر چینل مقابلوں کے انچارج کی ایکنا سے گفتگو: «مفازا» شفاف فیصلے کی وجہ سے قرآء میں مقبول

IQNA

الکوثر چینل مقابلوں کے انچارج کی ایکنا سے گفتگو: «مفازا» شفاف فیصلے کی وجہ سے قرآء میں مقبول

10:32 - April 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509189
تہران(ایکنا) الکوثر چینل کے«ان للمتقین مفازا» قرآنی مقابلوں کے انچارج مسعود عسگری کے مطابق لائیو نشر ہونے والے مقابلوں میں اعتراض کی صورت میں ایک جج دوسرے کو فوری طور پر مطلع کرسکتا ہے۔

الکوثر سیٹلائٹ چینل کے انچارج «ان للمتقین مفازا» کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل دو سالوں سے اس مقابلے کی نظارت و انتظامات کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآنی مقابلہ «مفازا» میں دنیا بھر سے قرآء شریک ہیں۔

 

عسگری کے مطابق انہوں نے سال ۱۳۷۹ اور ۱۳۸۰ شمسی کو«مهد نور» کے نام سے قرآنی امور پر کام شروع کیا اور یہ حفاظ کرام کے حوالے سے تیار کیا گیا تھا۔

 

ٹی وی پروڈیوسر کا کہنا تھا: حفاظ کی زندگی پر مبنی پروگرام کے اکثر حفاظ اب جوان ہوگیے ہیں اور انکا ارادہ ہے کہ اسی پروگرام کی مدد سے ان حفاظ سے اب دوبارہ رابطہ کیا جائے۔

 

مفازا مقابلوں میں غیر ایرانی قرآء کی دلچسپی

مسعودی عسگری کا کہنا تھا: مفازا مقابلہ الکوثر پر غیر ایرانی شوق سے دیکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اسکی دھوم ہے اور جب میں نے اسکی وجہ کے بارے میں سوچا تو انداز ہوا کہ شفاف فیصلے کی وجہ سے دیگر حفاظ اور قرآء اس میں شوق سے حصہ لیتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ جب میں نے ذمہ داریاں سنبھالی تو تجربے کی بناء پر کافی مشورے دیے اور انہوں نے قبول کیا اور میں نئی ٹیم کے ساتھ  بھی اچھے طریقے سے کام کیا  اور خدا کے فضل سے ہم کافی کامیاب رہیں۔

 

الکوثر کے تمام اسٹاف معاون ہیں

انکا کہنا تھا کہ مفازا مقابلوں میں الکوثر کے تمام اسٹاف کا تعاون ہمیں حاصل ہیں اور ان سب کی کاوش سے ہم مفازا کو کامیابی سے آگے لیجانے میں کامیاب ہیں۔

الکوثر چینل مقابلوں کے انچارج کی ایکنا سے گفتگو:«مفازا» شفاف فیصلے کی وجہ سے قرآء کی دلچسپی

انکا کہنا تھا: مقابلے برراہ راست نشر ہوتے ہیں تاکہ دلچسپی برقرار رہے اور اس طرح سے اعتراضات کی گنجایش کم رہتی ہے۔

 

صداقت اور شفافیت پر ایمان

ٹی وی پروڈیوسر کا کہنا تھا: مقابلوں کے برراہ راست نشر ہونے اور موقع پر اعتراض کی سہولت کی وجہ سے حفاظ و قرآء ان مقابلوں میں شوق سے حصہ لیتے ہیں اور صاف و شفاف فیصلہ سازی اسکی کامیابی کی اہم وجہ ہے۔

 

مسعود عسگری نے کہا کہ مقابلوں کے مناسب وقت اور ہم آہنگی کے حوالے سے مشاورت کی جاتی ہے تاکہ اوقات میں فرق اور ایکدوسرے کے کلچر سے فرق کے باوجود ایک مناسب فیصلے کی فضا قاہم ہوسکے۔

 

عسگری کا مزید کہنا تھا: ایک ماہر جج ہمیشہ اسٹوڈیو میں موجود رہتے ہیں جو دوسرے ججز سے رابطے میں رہتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کہ غیر ملکی جج یہاں پر موجود ہو تاہم اس بار کورنا کہ وجہ سے اس کا امکاں نہ تھا۔

 

انکا کہنا تھا کہ حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جمہوری اسلامی ایران کی پہچان ہے اور اس کی کیفیت کو جتنا ہوسکے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔/

3966069

نظرات بینندگان
captcha