فن لینڈ میں اسلامو فوبیا کی لہر تیز

IQNA

فن لینڈ میں اسلامو فوبیا کی لہر تیز

10:29 - April 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509201
تہران(ایکنا) وزارت انصاف کے مطابق گذشتہ دو مہینے کے دوران تین لاکھ نفرت آمیز پیغامات فن لینڈ کے مسلمانوں کو ارسال کیے گیے ہیں۔

اسپوٹنیک نیوز کے ایک سروے میں وزارت انصاف نے کہا ہے کہ تین لاکھ نفرت انگیز پیغامات سوشل میڈیا پر مسلمانوں کو دیے گیے ہیں۔

 

رپورٹ  لاکھوں کمنٹس، مقالہ جات اور دیگر مواد کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی گیی ہے جسمیں ستمبر اور اکتوبر کے واقعات شامل ہیں۔ ۹۷ فیصد نفرت انگیز پیغامات سوشل میڈیا چینلوں کے زریعے دیےگیے ہیں۔

سب سے زیادہ ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پر پیغامات دیے گیے ہیں جبکہ فیس بک تیسرے نمبر پر ہے۔

 

۶۲ فیصد نفرت انگیز نعرے، ۳۲ فیصد توہین آمیز پیغامات اور چار فیصد پرسنل خیالات شامل ہیں جب کہ ۲۶ فیصد پیغامات میں لفظ مسلمان شامل ہے۔

 

قابل ذکر نکتہ یہ ہے کہ اس قدر وسیع پیغامات صرف دس فیصد افراد کے زریعے سے دی گیی ہے۔

 

Utopia Analytics  کمپنی کے ڈائریکٹر ماریا سانا پاوکر(Mari-Sanna Paukkeri) نے مذکورہ رپورٹ تیار کی ہے اور انکا کہنا تھا کہ نفرت انگیز پیغامات کو کی ورڈز کے زریعے سے جمع کیا گیا ہے۔

 

رپورٹ یورپی یونین کے فنڈ کی مدد سے تیار کی گیی ہے اور فن لینڈ کی وزارت انصاف کے مطابق ملک کی عممومی فضا کی ایک کلی تصویر پیش کرتی ہے۔/

3967314

نظرات بینندگان
captcha