یوم القدس، کوئٹہ میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت

IQNA

یوم القدس، کوئٹہ میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت

10:04 - May 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509252
تہران(ایکنا) پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں امام خمینی کے فرمان پر قبلہ اول کی آزادی کے لیے یوم قدس منایا گیا۔

 آج دنیا بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم القدس کی مناسبت سے بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 آزادی القدس مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

یوم القدس، کوئٹہ میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت

مقررین  جنمیں امام جمعہ سید ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی اور مجلس وحدت کے علامہ مقصود ڈومکی شامل تھے انہوں نے یوم القدس کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرئیل اور امریکہ نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز قبضہ کرکے اب تک لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کو شھید کیا ہے۔ ناجائز یہودی بستیوں کو فلسطینی سر زمین پر بسایا گیا ہے اور لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل کر کے ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے اور اس میں کچھ عرب ممالک بھی خیانت کرکے اس ظلم میں شریک جرم ہیں۔

یوم القدس، کوئٹہ میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت

 مقررین کا مزید کہنا تھا کہ استعماری قوتیں اسلام کے خلاف سازشیں کر کے مسلمانوں کو آپس میں لڑوا رہی ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے کھلم کھلا دشمن ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور دشمنوں کی سازشوں کا ملکر مقابلہ کریں۔

یوم القدس، کوئٹہ میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت

مقررین نے کہا کہ رھبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے بقول اسرائیل آئیندہ پچیس سال نہیں دیکھ سکتا اور حالیہ دنوں میں انکی مسلسل شکست اور استقامی گروپوں کی بڑھتی طاقت نے ثابت کردیا کہ اسرائیل ایک افسانوی طاقت سے زیادہ کچھ نہیں اور جلد وہ روئے زمین پر نقشے سے مٹ جائیگا۔

یوم القدس، کوئٹہ میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت

اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت مختلف دیگر شہروں میں یوم قدس کے مظاہرے ہوئے جنمیں مقررین نے فلسطین اور قدس سے یکجتہی کا اظھار کیا اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے گیے۔/

یوم القدس، کوئٹہ میں آزادی قدس اجتماع، شہریوں کی بھرپور شرکت

نظرات بینندگان
captcha