
عراقی میڈیا کے مطابق کربلا میں گذشتہ روز احتجاج کے دوران بعض شرپسندوں نے ایرانی قونصلیٹ کی دیوار کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
کہا جاتا ہے کہ ایھاب الوزنی نامی سوشل ایکٹویسٹ کو گذشتہ روز صبح نامعلوم افراد نے قتل کردیا جس کے بعد محدود تعداد میں کچھ افراد نے مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق چند نامعلوم افراد نے ایرانی قونصلیٹ میں تخریب کاری کی کوشش کی اور پولیس سے انکی مڈبھیڑ ہوئی اور دیوار کے کچھ حصے کو نذر آتش کیا گیا۔/