
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی شہدا کی تعداد دو سو سے کراس کرچکی ہے اور پانچ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
حماس آفس کے بیان کے مطابق وہ کس حد تک مقابلہ کرسکتا ہے دشمن کو اسکا اندازہ نہیں ۔
هنیه کا کہنا تھا: جنگ قدس اور فلسطین کی جنگ ہے اور یہ صرف غزہ کی حمایت کی جنگ نہیں۔
کتائب القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے جنوبی حصوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اور یہ اسرائیلی حملوں کا رد عمل ہے۔
الجزیره کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان نے فلسطینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بدترین حملوں کے باوجود سعودی وزیر خارجہ نے نرم انداز اپنا رکھا ہے اور صرف بیان کی حد تک جنگ بندی کی تجویز دی ہے، اسلامی کانفرنس تنظیم کے اجلاس میں بھی صرف زبانی مذمت کی گیی ہے.

امریکی وزیر خارجہ نے مصر اور فرانس کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر فلسطین کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
ڈاکٹرز بغیر سرحد تنظیم کے سربراہ کے مطابق اس تنظیم کے دو ڈاکٹرز بھی غزہ حملوں میں جان بحق ہوا ہے۔

هلن پٹرسن کا کہنا تھا کہ شدید بم باری کی وجہ سے غزہ میں ادویات کی شدید قلت ہے اور بحران بڑھتا جارہا ہے۔
سلامتی کونسل کی نشست بغیر نتیجے کے ختم ہوگیی جو چین، ناروے اور تیونس کی درخواست پر منعقد ہوئی تھی اور فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل کی یہ تیسری نشست تھی۔

اس سے پہلے دونوں نشست امریکی مخالفت کی وجہ سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ قرار جاری نہ کرسکی اور دونوں اجلاس میں غاصب رژیم کے خلاف اعلامیہ جاری نہ ہوا۔/