
اسلامی مرکز کے اطلاعیہ کے مطابق یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے پروگرام جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات سات بجے آن لائن منعقد کیا گیا۔
پروگرام شب جمعہ پر منعقد ہوا اور اس حوالے سے دعا کمیل کی قرآت بھی کی گیی جبکہ پروگرام مرکز کے یوٹیوب چینل سے نشر ہوا۔
پروگرام کو اسلامی مرکز کے چینل «https://youtu.be/HtZNofLf۶Mc» سے مشاہدہ کیا جاسکتا تھا۔
آٹھ شوال کو وہ سیاہ دن ہے جب خاندان رسالت کے چشم و چراغ اور خاتون جنت کے مزار کو آل سعودی نے منہدم کردیا تھا۔/