فلسطین ریلی؛ چمن کے بوغرہ چوک پر دھماکا، 7 افراد جاں بحق

IQNA

فلسطین ریلی؛ چمن کے بوغرہ چوک پر دھماکا، 7 افراد جاں بحق

7:47 - May 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3509359
تہران(ایکنا) چمن میں بم دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق چمن میں حمایت فلسطین ریلی کو نشانہ بنایا گیا ۔ ریلی جمعیت علما اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام نکالی گیی تھی جبکہ

پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 14 افراد زخمی ہیں، واقعے میں 4 شدید زخمی کوئٹہ منتقل کیےگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا اور  بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا، ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ریلی ختم ہوتے ہی واپسی پر دھماکہ مرغی بازار کے قریب ہوا جہاں اہم شخصیت کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جسمیں جمعیت کے کارکن اور راہ گیر نشانہ بنے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نظرات بینندگان
captcha