فلسطینی کے دو ریاستی حل پر تاکید

IQNA

امیر قطر اور هنیه ملاقات؛

فلسطینی کے دو ریاستی حل پر تاکید

8:04 - May 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509379
تہران(ایکنا) قطر کے امیر نے حماس رہنما سے ملاقات میں فلسطینی حقوق پر تاکید کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر تاکید کی۔

رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کے ہمراہ وفد  سے ملاقات کی اور حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

هنیه نے ملاقات میں امیر قطر کی سفارتی کاوشوں اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کی روک تھام اور جنگ بندی کے لیے کوشش کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔

 

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فسلطینی حقوق پر تاکید کرتےہوئے فلسطینی وحدت کو سراہا اور ایک مستقل فلسطینی ریاست کے قیام کو لازم قرار دیا۔

امیر قطر نے سال ۱۹۶۷ کے معاہدے اور سرحد کے ساتھ مشرقی قدس شریف کے دارلحکومت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور عربی امن معاہدے پر عمل کرنا چاہیے۔/

3973271

 

نظرات بینندگان
captcha