رھبرمعظم کا فلسطینی رہنماوں کو جوابی خط

IQNA

رھبرمعظم کا فلسطینی رہنماوں کو جوابی خط

8:02 - May 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509388
تہران(ایکنا) ہمارے دل میدانوں میں آپ کے ہمراہ ہیں/ آخری کامیابی آپ کے مقدر ہے

رھبر معظم نے اسماعیل ھنیہ اور زیاد نخّالہ کے خطوط کے جواب میں کہا کہ فلسطین کے غاصبوں سے مقابلہ کفر ، ظلم اور استکبار سے مقابلہ ہے۔

رہبر معظم سید علی خامنہ ای (دامت برکاتہ) نے "حرکۃ المقاومۃ الاسلامیۃ (حماس)" کے رہنما اسماعیل ھنیہ اور "حرکۃ الجہاد الاسلامی" کے جنرل سیکرٹری زیاد نخّالہ کو انکے خطوط کا جواب ارسال کیا۔ جسکا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجاہد برادر عزیز اسماعیل ھنیہ (اعزّہ اللہ)،

السلام علیکم!

مجھے آپ جناب کی طرف سے خط موصول ہوا جس میں آپ نے فلسطین کے آخری جہاد کی تفصیل و تحلیل پیش کی۔ ظلم، کفر اور استکبار کے خلاف آپکی یہ جدوجہد مزاحمت ہے۔ اور اسی قسم کی جدوجہد خداوند عزیز کے نزدیک پسندیدہ ہے اور خدا کے اس قول کا مصداق ہے {اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا} (سورۃ محمد/7)۔ اللہ تعالی کی قوت و طاقت کے طفیل، آپ لوگ فتح یاب ہوں گے اور اس مقدس سرزمین کو غاصبوں کی نجاست سے پاک کر دیں گے، ان شاءاللہ۔

آپکا بھائی سید علی خامنہ ای،

سوموار، 24 مئی، 2021۔

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجاہد برادر عزیز زیاد نخّالہ (وفّقہ اللہ و اَعانہ)،

السلام علیکم!

آپ جناب کی طرف سے برادرانہ خط موصول ہوا۔ فلسطینی بھائیو! آپ کے اس عظیم کامیاب جہاد نے پوری دنیا کے گوشے میں موجود آپکے چاہنے والوں کی آنکھوں کو ٹھنڈا کر دیا۔ ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے میدان میں حاضر ہیں اور ہماری دعائیں ہمیشہ آپکی پے در پے فتوحات کیلئے ہیں۔ وعدہ الہی اس قول کیساتھ حق ہے کہ {خدا ضرور بہ ضرور اسکی مدد کرے گا جو خدا کی مدد کرے} (سورۃ الحج/40)۔ آپ لوگ خدا کی طاقت و قوت کے طفیل، آخری فتح کو ضرور دیکھیں گے، ان شاءاللہ۔

آپکا بھائی سید علی خامنہ ای،

سوموار، 24 مئی، 2021۔

3973458

نظرات بینندگان
captcha