
مصری میڈیا کے مطابق مصری وزیر خارجہ سامح الشکری جو غزہ میں جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے صورتحال کا جایزہ لینے اردن کے دورے پر ہے انہوں نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی تجاوزات کی مذمت کی اور مقدس مقامات کے دفاع پر زور دیا۔
مصری وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ مصر اردن کے ہمراہ شیخ جراح میں اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں اور اس طرح کے اقدام کو کشیدگی کا باعث شمار کرتے ہیں جس سے غزہ کی جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوئی۔
انہوں نے اردن کے ساتھ تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک فلسطینی عوام کے حقوق اور ایک مستقل ریاست کے قیام جسکا مرکز مشرقی قدس شریف ہو، اس پر تاکید کرتے رہیں گے۔
مصری وزیر خارجہ نے ایک بین الاقوامی راہ حل ڈھونڈنے پر بھی زور دیا جس سے مسئلے کا دائمی حل نکالا جاسکے۔/