
رپورٹ کے مطابق قدس شریف کے مفتی شیخ محمد حسین نے بعض انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی تباہی بارے دھمکیوں پر ردعمل میں کہا کہ مسجد کی توہین اور تباہ کرنے کے بیانات سے پرہیز کیا جائے۔
شیخ حسین نے ایک بیان میں کہا کہ قدس کی جنگ اب بھی جاری ہے جس طرح سے آباد کار یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصی کی توہین جاری ہے۔
فلسطین کے مفتی اعظم نے ٹیلی ویژن پروگرام پر گفتگو میں بھی کہا کہ مسجد اقصی میں عبادت اہم ہے اور غاصبوں کا ردعمل بھی جاری رہے گا۔
انکا کہنا تھا کہ شیخ جراح میں اٹھائیس خاندانوں کی بیدخلی نسل کشی اور قومی پاک سازی کے مترادف ہے جس کا مقصد شھر قدس کے اہم محلے کو زائیونسٹ آبادی پیش کرانا ہے۔
شیخ محمد حسین نے کہا کہ ان افراد کا یہاں پر بنیادی حق ہے کیونکہ انکے پاس اصل دستاویزات موجود ہیں مگر صیھونی عدالت حق کے خلاف ہی فیصلہ کرے گی۔/