لیبیا علما کونسل رہنما: فلسطین میں جہاد ہر مسلمان پر فرض ہے

IQNA

لیبیا علما کونسل رہنما: فلسطین میں جہاد ہر مسلمان پر فرض ہے

8:11 - May 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509398
تہران(ایکنا) لیبیا علما کونسل کے سربراہ نے ایک فتوے میں کہا کہ فلسطین کا دفاع اور اس راستے میں جہاد پر مسلمان پر واجب عینی ہے اور اس میں کسی کو اختلاف نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لیبیا علما کونسل کے ڈپٹی سربراہ شیخ غیث الفاخری نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں عربی اور اسلامی ممالک کے کمزور موقف اور بعض عرب ممالک کی اسرائِیل دوستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت اقدام کا مطالبہ کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد سب پر واجب ہے اور غزہ و فلسطین کے لیے جہاد پر مسلمان پر واجب عینی ہے اور اس میں کسی کو اختلاف نہیں۔

 

الفاخری نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو صرف چند عرب ممالک کے لیے نہیں چھوڑا جا سکتا جو دیگر طاقتوں کے آلہ کار ہیں جنکو عرب اقوام پر تسلط کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور انہوں نے عرب ممالک سے جنگ کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

 

مفتی اعظم لیبیا کےقایم مقام کا کہنا تھا کہ بعض عرب حکام نے عرب سرزمین اور وسائل کو مذاق بنایا ہے جو امریکہ ومغرب سے خوفزدہ ہیں۔/

3973723

نظرات بینندگان
captcha