دارالعلوم دیوبند کے قیام کے 155 سال مکمل

IQNA

ہندوستان کا قدیم جامعہ دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے قیام کے 155 سال مکمل

21:57 - June 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3509451
تہران (ایکنا) اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے اس جامعہ کا قیام محمد قاسم نانوتوی ، فضل الرحمن عثمانی ، سید محمد عابد اور دیگر نے آج ہی کے دن یعنی 30 مئی سن 1866 میں عمل میں لایا تھا۔

روزنامہ سہارا کے مطابق جگتیال اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے ایک قصبے میں واقع ہے۔ اس جامعہ کا قیام محمد قاسم نانوتوی ، فضل الرحمن عثمانی ، سید محمد عابد اور دیگر نے آج ہی کے دن یعنی 30 مئی سن 1866 میں عمل میں لایا تھا۔ محمود دیوبندی پہلے استاد تھے اور محمود حسن دیوبندی پہلے طالب علم تھے۔ اس طرح دارالعلوم دیوبند نے آج اپنے قیام کے 155 سال مکمل کرلئے ہے دارالعلوم دیوبند محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں؛ بلکہ ایہ احیائے اسلام کی عظیم تحریک ہے، اسلام کی معتدل اور صحیح ترجمانی اس کا مطمحِ نظر ہے منتظمین کے مطابق اسلام کے خلاف اٹھنے والے ہر فتنہ کی سرکوبی کے لیے جدوجہد کرنااس کے مشن میں بتائے جاتے ہیں، فضلائے دیوبند، دارالعلوم سے صرف سند اور سرٹیفکیٹ لے کر نہیں جاتے؛ بلکہ اس سے زیادہ قیمتی اور گراں مایہ متاع لے کر جاتے ہیں، وہ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی آخری شریعت کو افراط وتفریط سے بچاکر حدِاعتدال پر باقی رکھنے، اس پر عمل کرنے اور کرانے کا جذبہ ہے، اسی سپرٹ کی وجہ سے چہاردانگ عالم میں ان کی ایک پہچان ہے، بحمداللہ! دنیا کے ہرگوشے میں پہنچ کر وہ اپنی اس ذمہ داری کو ادا کررہے ہیں، فضلائے دیوبند کی تعداد ڈیڑھ سو سال کے بعد اب تک محض پچاس ہزار کے آس پاس ہے؛ لیکن روئے زمین کا کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں وہ پہنچ نہ گئے ہوں،انکا کہنا  ہے کہ دنیا کا کوئی ادارہ اس باب میں ہمسری کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔

نظرات بینندگان
captcha