ہزاروں فلسیطینی کی نماز جمعه کے لیے مسجدالاقصی میں حاضری

IQNA

ہزاروں فلسیطینی کی نماز جمعه کے لیے مسجدالاقصی میں حاضری

8:06 - June 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3509476
تہران(ایکنا) سخت سیکورٹی انتظامات میں ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد الاقصی میں ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کے ادارہ اوقاف کا کہنا تھا کہ پچیس ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے مسجد الاقصی آئے جنہوں نے صیھونی رژیم کے سخت سیکورٹی حصار میں جمعہ ادا کی۔

 

سیکورٹی فورسز نے سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران مختلف حصوں سے آئے فلسطینیوں کی شناخت کی اور انکو مسجد جانے کی اجازت دی گیی۔

 

دوسری جانب مقامی صیھونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی توہین کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے دن درجنوں آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر یورش کی۔

 

عربی ویب سائٹ48 کے مطابق مقامی آباد کاروں نے پولیس کی مدد سے مسجد الاقصی میں یورش کیا۔

ایک شدت پسند صیھونی تنظیم نے امارات کے سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ صیھونی حملہ آوروں کے ساتھ مسجد اقصی میں انکی ہمراہی کرے۔

 

صیھونی فاونڈیشن «جبل الهیکل ہمارے ہاتھ ہے» نے امارات کے سفیر محمد محمود الخواجہ سے کہا کہ وہ مسجد الاقصی میں حملے میں صیھونی کا ساتھ دیں۔/

3975644

 

نظرات بینندگان
captcha