سعودی الائنس نے جنوبی حصے پر ڈرون حملوں کی تصدیق کردی

IQNA

سعودی الائنس نے جنوبی حصے پر ڈرون حملوں کی تصدیق کردی

8:21 - June 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509486
تہران(ایکنا) یمنی فورسز کے ڈرون حملے میں جنوبی سعودی عرب میں ایک اہم ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کے ڈرون طیاروں نے جنوبی سعودی عرب میں ایک اور اہم ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

 

سعودی الاینس کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ خودکش ڈرون طیارے جو انصاراللہ کی طرح سے بھیجے گیے تھے ہدف سے قبل تباہ کردیا گیا ۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ راستہ اپنا سکتے ہیں۔

 

انصاراللہ فورسز کے ترجمان «یحیی سریع»‌ کا کہنا تھا کہ ڈرون طیاروں نے کامیابی سے ملک خالد ائیرپورٹ جو جنوبی سعودی عرب جو خمیس مشیط میں واقع ہے کو نشانہ بنایا ہے۔

 

بریگیڈیر سریع نے ٹوئٹ کیا ہے: اتوار کو ملک خالد ائیرپورٹ  کو قاصف ۲k  سے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ یہ حملہ سعودی حملوں کا رد عمل ہے جو دفاع میں انجام دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے جنگ بندی کے دعووں کے برعکس یمن میں حملوں کو نہیں روکا ہے اور یمن کا محاصرہ بھی بدستور جاری ہے۔/

 

3975800

نظرات بینندگان
captcha