فسلطینیوں کی « پرچم ریلی‌» مخالف مہم شروع

IQNA

فسلطینیوں کی « پرچم ریلی‌» مخالف مہم شروع

8:24 - June 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509487
تہران(ایکنا) فلسطینی سوشل ایکٹویسٹوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قدس شریف کے فلسطینی بھرپور انداز میں صیھونی پرچم ریلی مخالفت کا اعلان کریں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کی جانب سے صیھونی پرچم ریلی کی مخالفت کا اعلان کیا گیا ہے اور انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی میں اس ریلی کے سنگین نتائیج برآمد ہوسکتے ہیں۔

کہا گیا ہے کہ جمعرات کو لاکھوں صیھونی آباد کار ریلی نکالیں گے جو قدس کے قدیم علاقے

باب العامود سے ہوتے ہوئے مسجدالاقصی پہنچیں گے اور وہاں «رقص پرچم‌» منعقد ہوگا جسکا مقصد قدس سے فلسطینی عوام کی پاک سازی بتائی جاتی ہے۔

 

خلق محاز:  اسرائیلی حماقت علاقے کو آگ میں جھونک سکتی ہے

 

تحریک محاز خلق برائے آزادی فلسطین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے علاقے کی صورتحال بگڑ سکتی ہے

اور عالمی برادری کو اس رژیم کے اقدامات روکنے کی ضرورت ہے۔

 

تحریک محاز خلق نے فلسطینی انتفادے کو سراہتے ہوئے کہا کہ غاصبوں سے برپور مقابلہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔

 

جهاد اسلامی: امت اسلامی  مسجدالاقصی کے دفاع کے لیے آمادہ ہے

 

جھاد اسلامی تنظیم کے احمد المدلل نے خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی میں مہم جوئی کا خطرناک نتیجہ برآمد ہوسکتا ہے، انہوں نے ٹی وی پروگرام سے گفتگو میں کہا کہ ہم صیھونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی توہین پر آنکھ بند نہیں کرسکتے اور ان کو شکست دینے کے لیے آمادہ ہے۔

 

 

المدلل نے کہا کہ جہاد جاری ہے اور نتن یاہو معاملات بدلنے میں ناکام رہا۔

 

انکا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ سیف القدس مشن سے دشمن نے درس نہیں لیا ہے مگر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امت اسلامی مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے آمادہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں صیھونی فوجیوں اور آباد کاروں پر زمین تنگ کردیں۔

 

حماس: صیھونیوں کو آگ میں جھونک دیں گے

 

حماس کے رہنما یحیی السنوار نے کہا کہ غزہ میں ہم نے بتادیا کہ مسجدالاقصی کے دفاع کے لیے سربکف مجاہدین تیار ہیں۔

 

السنوار نے غزہ میں دانشورں کے اجتماع سے خطاب میں کہا: اگر دوبارہ کشیدگی بڑھی تو میڈل کا نقشہ کچھ اور ہوسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل مقاومت کی طاقت ختم کرنے کے درپے تھا مگر انکو کوشش کا نتیجہ زیرو ثابت ہوا۔

دوسری جانب عبری اخبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ صیھونی رژیم نے مجاہدین کے خوف سے آئرن ڈوم کو مقبوضہ علاقوں میں دوبار لانچ کردیا ہے۔/

3975822

نظرات بینندگان
captcha