مجاہد آزادی احمد اللہ شاہ فیض آبادی کے نام پر یودھیا مسجد منسوب

IQNA

ایودھیا :

مجاہد آزادی احمد اللہ شاہ فیض آبادی کے نام پر یودھیا مسجد منسوب

20:46 - June 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509494
تہران (ایکنا) ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں بننے والی مسجد اور اسپتال کے احاطے کا نام مجاہد آزادی اور انقلابی مولوی احمداللہ شاہ فیض آبادی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیاست نیوز کے مطابق ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں بننے والی مسجد اور اسپتال کے احاطے کا نام مجاہد آزادی اور انقلابی مولوی احمداللہ شاہ فیض آبادی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احمد اللہ شاہ فیض آبادی کی موت 164 سال پہلے ہوئی تھی۔ہند اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (IICF)کے مطابق احمد اللہ شاہ فیض آبادی نے 1857 کے انقلاب کے بعد اودھ کو برطانوی حکومت سے آزاد کرانے کے لئے دو سال سے زیادہ کی تحریک آزادی کی قیادت کی تھی۔

اسی حوالے سے  IICF نے دھنی پور گاؤں میں بننے والی مسجد،اسپتال،میوزیم،ریسرچ سینٹر اور کمیونٹی کچن سمیت تمام اسکیمیں اپنے نام سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha