IQNA

مولانا محمود مدنی کا حکومت ہند سے مطالبہ
17:48 - June 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509519
تہران (ایکنا) جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے دہلی میں جاری وسٹا پروجیکٹ کے تحت آنے والی مساجد بارے تحفظات کا اظھار کیا ہے۔

سیاست نیوز کے مطابق جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے دہلی میں جاری وسٹا پروجیکٹ کے تحت آنے والی مساجد کو لے کر اپنی فکر مندی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر برائے رہائش اور شہری ترقیاتی امور حکومت ہند شری ہردیب سنگھ پوری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بہر صورت ان مساجد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا منفی رویہ قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ کوئی متبادل کی گنجائش ہے۔ واضح ہو کہ مذکورہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے زیر احاطہ علاقے میں (۱) ضابطہ گنج مسجد (مان سنگھ روڈ)(۲) رکاب گنج مسجد (گردوارہ شری رکاب گنج صاحب کے قریب)(۳) کرشی بھون مسجد (کرشی بھون)(۴) سنہری باغ روڈ مسجد ( نزد ادھیوگ بھون)(۵) ایک عوامی مسجد جو کہ بعد میں نائب صدر جمہوریہ ہند ہاؤس کا حصہ بنادی گئی )کی مسجدیں آتی ہیں۔ان مساجد کو لے کر عوامی طور پر منفی خدشہ پایا جارہا ہے ، اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے ان تمام مساجد کا گزشتہ ۶ ؍جون کو دورہ بھی کیا ہے اور فردا فردا ساری مساجد کے احوال جمع کیے ہیں

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: