IQNA

9:21 - June 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509548
تہران(ایکنا) یمنی وزارت تبلیغات نے غیرملکیوں کے حج پر پابندی کی شدید مذمت کردی۔

یمنی وزارت تبلیغات نے سعودی اقدامات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے مسلسل دوسرے سال کو حج جیسے مقدس مناسک کے لیے پابندی عاید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سعودی حکام حج پر پابندی کی جگہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو سخت کرتے ۔

حج پر پابندی سے اسلام دشمن طاقتیں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل خوش ہوتے ہیں کہ اس عظیم اسلامی اجتماع سے مسلمانوں میں اتحاد پیدا ہوتا ہے۔

دنیا کے آزاد اور حریت پسند مسلمان اس سعودی اقدام کی مذمت کریں جو ایک غیرشایستہ کام ہے۔

اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اقدام کی مذمت کریں اور حج پر مشترکہ اسلامی کنٹرول کی راہ ہموار کریں۔/

3977254

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: