نجف اشرف؛ قرآنی اساتذہ کے لیے اسپشل کورس

IQNA

نجف اشرف؛ قرآنی اساتذہ کے لیے اسپشل کورس

9:16 - June 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3509627
تہران(ایکنا) روضہ حضرت عباس کے قرآنی امور کے تعاون سے قرآنی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرآنی اساتذہ کی خصوصی تربیت کے لیے آستانہ عباسی کے تعاون سے نجف اشرف میں خصوصی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں قرآنی علوم اور قواعد و تجوید دروس شامل ہیں۔

 

کورس کے انچارج سیدمهند المیالی کے مطابق کورس میں قرآنی اساتذہ شرکت کریں گے اور کورس بیس جون سے دو ہفتے تک جاری رہےگا اور روزانہ چھ گھنٹے کلاس ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ کورس میں قرآنی علوم کے ماہر اساتذہ تجوید و دیگر علوم پر لیکچرز دیں گے۔

 

المیالی کا کہنا تھا: اس اسپشل کورس کو عراق اور عربی ممالک میں خصوصی اہمیت حاصل ہے جس کا مقصد مذہبی طلبا کو خصوصی قرآنی کورس میں ماہر بنانا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ کورس مین عراق اوربعض دیگر ممالک کے چالیس طلبا اور اساتذہ اب تک نام لکھوا چکے ہیں۔

 

حرم حضرت عباس علمدار کے قرآنی مرکز کی خدمات قابل تعریف ہے جوقرآنی علوم کی ترویج کے لیے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہے۔/

3978991

نظرات بینندگان
captcha